ڈی جی ایکسائز، ٹیکسین نارکوٹکس کنٹرول صالحہ سعید کا ملتان دفتر  کا دورہ

227

ملتان ، 24 دسمبر (اے پی پی ): ڈی جی ایکسائز، ٹیکسین نارکوٹکس کنٹرول صالحہ سعید نے ملتان دفتر  کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایکسائزصالحہ سعید نے کہا کہ عوام کو سمارٹ کارڈ، نمبر پلیٹس کی سہل فراہمی میری ترجیحات ہیں ،عوام کی سہولت کیلئے صوبہ کے تمام دفاتر میں فیسیلیٹیشن سنٹر بنائے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے تحت ٹیکس بیس بڑھا کر ریکوری بہتر کر رہے ہیں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ایجنٹ مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کروں گی۔

ڈی جی ایکسائز نے محکمہ ایکسائز کو ریکوری اہداف مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔

صالحہ سعید نے کہا کہ محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہا ہے،بہترین کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے جبکہ  ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاران محاسبے کیلئے تیار رہیں۔

ڈی جی ایکسائزصالحہ سعید نے کہا کہ پورے ڈویژن کا دورہ کر کے ریکوری اہداف اور محکمے کی کارکردگی چیک کر رہے ہیں۔انہوں نے  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی ریکوری پراگرس 55فیصد ہے۔