اسلام آباد، 08 دسمبر(اے پی پی ): عوام کے بھر پور تعاو ن سے پاکستان کرونا کی پہلی لہر سے نمٹے میں کامیاب رہا ، اس میں ہر شخص نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ، مگر اب دوبارہ کرونا کے کیسز میں تیز ی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،بے اختیاطی وبا کی ایک اور لہر کا سبب بن رہی ہے ، ہمیں وقت ضائع کیے بغیر حفاظتی اقدامات پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہو گا، ماسک پہنیں ، سماجی فاصلہ رکھیں ، باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں اور بیماری کی اعلامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوراً 1166 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ۔ اس بار بھی عوام کا تعاون رہا تو پاکستان اس وبا کو مکمل شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گا۔