ملتان، 09 دسمبر (اے پی پی ): وزیراعلی پنجاب کے وژن کے تحت تحصیل سطح پر بھی ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کا آغاز،کمشنر جاوید اختر محمود منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے اچانک قادرپوراں پہنچ گئے۔کمشنر نے اراضی سنٹر،رورل ہیلتھ سنٹر اور پارکوں سمیت مختلف اداروں میں کارسرکار کا معائنہ کیا۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر رکھی گئی ایک ایک اینٹ چیک کرونگا۔ قادرپورراں کی اہم سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کا حکم دیتے ہوئے ریسکیو 1122 دفتر قائم کرنے کی تجویز دی ۔
ممبر صوبائی اسمبلی واصف راں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو شہریوں کے مسائل کا ادراک ہے ، صحت اور تعلیم پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات ہیں۔ رورل ہیلتھ سنٹر میں ایکسرے کی نئی مشین، دانتوں کے شعبے کی اپگریڈیشن زیر غور ہے کینال پارک، لیڈیز پارک کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہیں۔
ممبر صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں، چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر آ بگینے خان، سی او تحصیل کونسل اقبال خان بھی انکے ہمراہ تھے ۔











