کمشنر ملتان  جاوید اختر محمود کا پاور سیکٹر متعلق سکیمیں31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

75

ملتان، 18 دسمبر(اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت پاور سیکٹر سکیموں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے تمام سکیمیں31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوا کہا کہ

سکیموں کی تکمیل میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جنوری2021 کو جائزہ اجلاس لے کر رپورٹ پاور منسٹری بھیجوں گا۔پاور سیکٹر کی سکیموں میں التواء برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میپکو افسران فیلڈ ک دورہ کرکے مسائل بارے انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو ارشد گوپانگ، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد ارفع، میپکو افسران اور ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ موجود تھے۔