لانس نائک محمد محفوظ شہید  کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے  دعائیہ تقریب کا انعقاد

86

محفوظ آباد،18 دسمبر(اے پی پی):لانس نائک محمد محفوظ شہید ، نشان حیدر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ، محفوظ آباد میں شہید کی یادگار پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

 تقریب میں شہید کے لواحقین اور عوام نے شرکت کی۔