پشاور، 17دسمبر(اے پی پی): پشاور کے علاقے پشتخرہ میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹرکار کے ذریعے 25 کلو گرام سے زائد چرس اور 24 کلو گرام افیون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایس پی کینٹ طاہر شاہ وزیر نے کاروائی کے بارے میڈیا کو بتایا کہ پشتخرہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی جسکی بنیاد پر اہم کاروائی کے دوران ایک ملزم عجب خان کو گرفتار کر لیا جسکا تعلق پشاور سے ہے۔
ایس پی کینٹ طاہر شاہ وزیر نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور اس سلسلے میں اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن خان نے کارروائی کی۔
اس کارروائی کے دوران ملزم سے 25 کلوگرام سے زائد چرس اور 24 کلو گرام افیون برآمد کرکےاس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔