گلگت،07 دسبر(اے پی پی) : انسداد دہشت گردی کورٹ گلگت نے زنا بالجبر کے 3 مجرموں کو سزائے موت اور دس دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ۔ اے ٹی سی کے جج محمود الحسن نے ارندو شگر بلتستان میں اجتماعی ریپ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عابد حسین، سخاوت علی اور اصغر علی کو سزائے موت اور دس دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ تینوں مجرموں نے مسلسل 7 ماہ تک متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج ملک حق نواز نے ایکشن لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا جبکہ اے ٹی سی نے ایک ماہ کی قلیل مدت میں کیس مکمل کر کے گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر سزا سنائی ہے۔











