گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

243

گلگت،18 دسمبر(اے پی پی ):  بلتستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد شدید سردی کا راج جاری ہےجبکہ شدید سردی کی وجہ سےندی نالوں اور پائپ لائنوں میں پانی بھی جم گیا ہے۔

گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔ بالائی علاقوں کے مکین گھروں میں محصور ہیں جبکہ  میدانی علاقوں میں بھی معمولات زندگی  متاثر ہیں۔

سردی کی اس شدید لہر کی وجہ سے ضلع گلگت،ضلع ہنزہ،ضلع دیامر اور بلتستان ڈویژن کے بعض علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے خصوصاً کاروبار سے منسلک افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔

سرد اور  خشک موسم  کی وجہ سے  موسمی بیماریوں بھی بڑھ گئیں ہیں اور ہسپتالوں میں مریضوں کا رش دن بدن بڑھتا جارہا،بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔