گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے معاون خصوصی ندیم افضل چن کی ملاقات

92

لاہور، 24 دسمبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے  جمعرات کو  یہاں ملاقات کی ہے، ملاقات میں  سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

گورنر پنجاب نے کہا حکومت آئینی مدت کا آخری منٹ بھی پورا کر کے ہی جائے گی،پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج پر نہیں  بلکہ  سب کا اپنا اپنا پیج ہے، مایوس پی ڈی ایم کو اب خود سمجھ نہیں آرہی ہے وہ کیا کریں، اپوزیشن کے اے سے زیڈ تک تمام پلان فلاپ ہی ہونگے۔انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم کے جلسے کورونا پھیلاؤ مہم کا حصہ بن رہے ہیں، پی ڈی ایم بس دیکھتی جائے سینٹ انتخابات بھی ہوں گے، حکومت اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، سینٹ انتخابات میں بھی تحر یک انصاف واضح کامیابی حاصل کر لے گی، اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کا ایجنڈہ انتشار اور فساد کے سواکچھ نہیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکارکرنے کا سیاسی مخالفین کا ایجنڈہ ناکام ہی ہوگا، حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں، آئینی مدت پوری کر ینگے۔