ملتان، 26 دسمبر ( اےپی پی): ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملتان ٹکٹ ہولڈر پی پی 211 چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا ہے کہ فرمودات قائداعظم ترقی پاکستان کا زینہ ہے ہم قائداعظم محمد علی جناح کے اصول اپنا کر پاکستان کو ترقی یافتہ اور مستحکم بنا سکتے ہیں۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل اور امید کی کرن ہیں، انہوں نے ہی پاکستان کے اندھیرے دور کرنے ہیں اور روشنی پھیلانی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان کے زیراہتمام شمع بناسپتی وکوکنگ آئل اور ویز واش ملتان کے تعاون سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلے میں سہہ روزہ تقریبات کے آخری روز دفتر او پی سی ملتان میں منعقدہ اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ جس کی صدارت چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے کی۔ جبکہ تقریب کے مہمانان اعزا ز میں صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم،پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میاں محمد ماجد، صدر۔ملتان کریسنٹ لائنز کلب جام اخلاق حسین،مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو،سماجی رہنما، پروفیسر اعظم حسین، انجنئیر رانا محمد شیراز، رشید عباس خان اور مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی شامل تھے۔ نظامت کے فرائض ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے عہدیداران مرزا علی رضا، محمد ارسلان سرفراز اور محمد عقیل شریف نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ پاکستان کے بعد آزاد ہونے والی ریاستیں آج دنیا کی کامیاب معاشی اور معاشرتی طاقتیں ہیں۔ ہمیں دیانتدار قیادت کو آگے لانے کے ساتھ ساتھ خود بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ میاں محمد ماجد،جام اخلاق حسین،عمران اعظمی اور نعیم اقبال نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریری اور ملی نغموں کے مقابلوں کے ذریعے نئی نسل میں جذبہ حب الوطنی کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے کورونا وباء کے باعث پوری دنیا اور خاص کر پاکستان میں ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے تعلیمی اداروں کی بندش سے نئی نسل کے اذہان زنگ آلود ہوررہے تھے ایسے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کی طرف سے آن لائن مقابلوں کا نعقاد خوش آئند و قابل ستائش عمل ہے۔تقریب کے شرکاءِ خاص میں پروفیسر محمود حسین ڈوگر،، شیخ یامین الیاس، سید شہباز حیدر بخاری،ارحم روحان، طیبہ اعزاز ملک، اعزاز ملک، مختار سومرو اور اساتذہ، طلباء و طالبات و دیگرشامل تھے۔ اس موقع سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کے درمیان آن لائن تقریر کے مقابلہ کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گیے جس میں پہلی کیٹیگری اردو سکول لیول میں اول ایمن عمر گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول ملتان، دوم سعادیہ ناصر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمیجہ آباد نمبر 2 ملتان اور سوم زینب رفیق گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول ملتان کالج یونیورسٹی لیول میں اول عادل ناصر اسپائر کالج ملتان، دوم فضا مریم انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان اور سوم میریب گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول مون لائٹ ملتان جبکہ انگلش لیول میں اول عمیمہ ویمن یونیورسٹی ملتان، دوم سیدہ طحٰہ زینب ٹائمز انسٹیٹیوٹ ملتان اور سوم فاطمہ منور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمیجہ آباد ملتان رہے جن میں قائد اعظم ٹیلنٹ ایوارڈز 2020 پیش کیے گیے۔











