نارووال، 26 دسمبر( اے پی پی): صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجا ب پیر سعید الحسن شاہ نے کہا ھے کہ محکموں کی مربوط کوارڈی نیشن کی بدولت ہی وزیر اعلی پنجاب کے ویژن گڈ گورننس ،ٹرانسپرنسی اور سروس ڈیلیوی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتاھے،افسران ضلع کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لئے نیک نیتی اورخدمت خلق کے جذبے کے تحت اپناکام کریں،اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اگرچہ ہماراضلع ڈینگی اور پولیو سے مکمل محفوظ ھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کام کرنا چھوڑ دیا جائے بلکہ لوگوں کوڈینگی وائرس کے خطرات سے محفوظ اور نئی نسل کو پولیو سے بچاو کے لئے بہتر انداز میں کام کرنا ھوگا، اس کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کی روک تھام کے سلسلہ میں جاری اقدامات مزید بہتر بنانا ھوں گے، شہریو ں کے مسائل کا فوری ازالہ وزیر اعلی پنجا ب کی او لین ترجیح ہے لہذا افسران ڈور ٹو ڈور عوام کے مسائل کا فوری حل کر یں اور لو گوں کو روز مر ہ اشیائے ضروریہ کے حوالے سے زیا دہ سے زیا دہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے تمام وسا ئل بروئے کا رلا ئیں ، گڈ گورننس کے ثمر ات حقیقی معنو ں میں عوام تک پہنچنے چاہیئں ،افسران نیک نیتی کے جذبے کے ساتھ شہریوں کے مسا ئل کو حل کر یں ،ضلع سمیت تحصیل اور یو نین کو نسل کی سطح پر ازالہ شکا یت سیل کو بہتر انداز میں فعال کیاجائے تاکہ لو گوں کی طرف سے درج شکا یا ت کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا ئے سکے ،افسران دفاتر میں اوپن ڈور پا لیسی کے تحت سائیلین کی شکا یات سنیں اور ان کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ،مہنگائی کو قابو کر نے کے لئے پنجا ب حکومت کی طر ف سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی بدولت قیمتیں اعتدال کی سطح تک پہنچ شروع ھو گئی ہیں۔
انہو ں نے یہ با ت وزیر اعلی پنجا ب کی خصو صی ہد ایت پر کمیٹی روم نارووال میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کےحوا لے سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن ،ڈی پی او حافظ واحد محمود ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعا ئشہ غضنفر ،اسسٹنٹ کمشنر سید ہ تہنیت بخاری کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف محمود، ایکسین ہائی وئے محمد سمیع اللہ خاں، سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خالد،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد عارف،اے ڈی ایل ڈاکٹر عمیر،ڈی ای او 1122,عدنان نواز،سی او تحصیل کونسل طیبہ اقبال و دیگر افسران اس موقع پر مو جو د تھے ۔ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن نے ڈی سی سی کے اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف پنجاب کو ضلع میں امن و امان کے سلسلہ میں کئے جانے والے انتظامات سمیت تمام محکموں کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نارووال اور ڈی پی او واحد محمود کی طرف سے ضلع میں قیام امن سے کی جانے والی کوششوں کوبھرپور انداز میں سراہا اورحکومت پنجاب کی طر ف سے انہیں مزید تعاون کا یقین دلایا۔











