ہنگو میں موسم سرما کی بارش کا تیسرا سپل شروع، پارا منفی 5 ڈگری تک گر گیا

291

ہنگو،27دسمبر(اے پی پی):ہنگو میں موسم سرما کی بارش کا تیسرا سپل شروع ہو گیا ہے،درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک گر گیاہے۔بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کیساتھ ساتھ یخ بستہ ہوائیں بھی چلنی لگی ہیں۔

دوسری طرف سمانہ میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے،بارش اور برف باری سے کئی علاقوں کا زمینی راستہ ہنگو سے منقطع جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

 سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے معمولاتی زندگی بھی بری طرح متاثر ہو گئی ہے،رات سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری جبکہ کئی علاقوں میں دھند بھی چھا گئی ہے۔