جیکب آباد؛ مین بازار ٹیورام پل کے قریب دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

40

جیکب آباد،23جنوری(اے پی پی): مین بازار ٹیورام پل کے قریب دکان اور اوپر کے مکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

دکان میں سی سی ٹی وی کیمرے، موبائل کے سامان اور دیگر اشیاء فروخت کی جاتی تھی،فائربرگیڈ عملے کو اطلاع ملی تو بروقت پہنچ کر فائر برگیڈ عملے نے آگ پر قابو پالیا۔

بازار کے دوکانداروں نے میڈیا کو بتایا کے آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جس کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے،اس بات کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس اور انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو  دوکان اور اوپر کی مکان میں بڑھ گئی۔