آئی جی بلوچستان پولیس محسن بٹ نے امیر محمد دستی پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیاگیا

43

کوئٹہ، 21 جنوری (اے پی پی):  آئی جی بلوچستان پولیس محسن بٹ نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور شہداءکی قربانیوں کے باعث صوبے میں امن قائم ہے ۔ آئی جی پولیس محسن بٹ نے امیر محمد دستی پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآئی جی محسن بٹ نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں شہید امیر محمد دستی نے قیام امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کے باعث صوبے امن و امان قائم ہے انہوں نے کہا کہ شہید امیر محمد دستی پولیس اسٹیشن کی تعمیر پر 7 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ نئی پولیس اسٹیشن کے قیام سے جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی گئی تقریب میں شہید امیر محمد دستی کے دو ننھے بچوں سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔