انصاف کی فراہمی میں روکاوٹ بننے والے پولیس افسر رعایت کے مستحق نہیں: ریجنل پولیس آفیسرملتان

101

ملتان 21 جنوری (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے اردل روم میں پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت کی اس دوران انہوں نے کہا کہ  اختیارات سے تجاوز قابل گرفت عمل ہے پولیس والے بھی قانون کے پابند ہیں انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں روکاوٹ بننے والے پولیس افسر رعایت کے مستحق نہیں اردل روم میں اختیارات سے تجاوز اور فرائض میں غفلت برتنے پر مختلف سزائیں دی گئیں انسپکٹر نثار احمد،اے ایس آئی عاصم گلریز  کو سروس ضبط کی سزا سنائی سب انسپکٹرز عبدالجبار

،محمد طارق،عدنان جمیل،اے ایس آئی اعجاز حبیب کو تنزلی تنخواہ  کی سزا سنائی گئی اسی طرح برخاست سب انسپکٹر مسعود خان،اے ایس آئی محمد خان،کانسٹیبلز محمد عرفان اور عبدالرؤف کی ملازمت بحال کرتے ہوئے تنخواہ میں تنزلی کی سزا دی گئی کانسٹیبلوں کاشف الطاف

،ارسلان رسول،ظفر اقبال،نبیل شہزاد،ذوالقرنین،محمد عاقب کو سروس ضبط کی سزا دی گئی ملازمت سے برخاست کانسٹیبل اشتیاق کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی گئی سب انسپکٹر منصور احمد کی سزا میں اضافہ کے لیے اظہار وجوہ کانوٹس جاری کیا گیاہیڈ کانسٹیبل عابد نواز کی کانسٹیبل کے عہدہ پر تنزلی کر دی گئی۔