انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا پشاور پریس کلب کا دورہ

68

پشاور،12 جنوری (اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے  پشاور پریس کلب کا دورہ کیا ، آئی جی خیبر پختونخوا  نے  پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی   اور کہا کہ  صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کو مختلف امور سے متعلق معلومات اور موقف ضرور ملے گا اورکسی بھی ایشو سے متعلق صحافیوں کے ساتھ اعداد و شمار شیئر کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا سے کوئی تحفظات نہیں ہے اور میڈیا ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اورمثبت تنقید کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور نارکوٹکس کا خاتمہ جبکہ قبائلی علاقوں کا انضمام بڑے چیلنجیز رکے ساتھ س اتھ قبائلی علاقوں کا انضمام ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس سے صوبہ میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ پولیس میں اصلاحات کا عمل ہمہ وقت جاری رہتا ہے۔