آج نئے سال کے پہلے دن ہمیں اپنے ملک و قوم کی بے لوث خدمت کا عہد دہرانا ہو گا: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت

73

لاہور، 01جنوری (اے پی پی): وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے  کہا  ہے  کہ آج نئے سال کے پہلے دن ہمیں اپنے ملک و قوم کی بے لوث خدمت کا عہد دہرانا ہو گا۔

جمعہ کو یہاں ریسکیو 1122 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  مجھے خوشی ہے کہ میں شروع سے اس عظیم ادارے کے ساتھ  ہوں۔ اس ادارے کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس کا قانون آپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔اس ادارے کی کارکردگی نے ثابت کر دیا ہے کہ کوئی بھی حکومت مفاد عامہ کے فعال ادارے کو ختم نہیں کر سکتی۔

راجہ بشارت نے کہا کہ میں پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ یہ ادارہ اب ہر تحصیل میں فعال ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے 250 نئی گاڑیاں اس ادارے کو فراہم کیں۔

انہوں  نے بتایا کہ  سپیکر  پنجاب  اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے ہاتھوں لگے اس پودے کو ڈاکٹر رضوان نے جانفشانی سے پروان چڑھایا،ڈاکٹر رضوان اس ادارے کا اثاثہ ہیں ،ان کی خدمات اس ادارے کے لیے جاری رہیں گی۔