آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ

92

راولپنڈی، 20 جنوری ( اےپی پی): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا ۔ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے گیریژن افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کثیرالجہتی خطرات سے نمٹنے کےلیے افسران و جوانوں کی پروفیشنلزم اور مادر وطن کے دفاع کے جذبے کو سراہا۔