تھرپارکر ؛ پاک آرمی اور  ضلعی انتظامیہ  کی جانب سے تین روزہ سائیکلنگ ریس کا  آغاز  مٹھی میں  ہو گیا 

47

تھرپارکر،21 جنوری ( اے پی پی): پاک آرمی اور  ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے تین روزہ سائیکلنگ ریس کا  آغاز  مٹھی میں  ہو گیا  ہے ،  پہلے مرحلے میں 60 سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں ۔ سائیکلنگ ریس میں حیدرآباد ،سکھر ، لاڑکانہ ، ٹھٹہ ، میرپورخاص ،نوابشاہ اور پاک آرمی کی دو ٹیمیں حصہ لے رہی  ہیں ۔

  سائیکلنگ ریس 21، 22 اور 23 جنوری تک منعقد ہوں گی ،  سائیکلسٹ کو تین مرحلوں میں  180کلو میٹر تک کا سفر طے کرنا ہوگا ، یہ پروگرام پاک آرمی انویٹیشن ٹوئر  دی تھرپارکر پاکستان زندہ باد سائیکل ریس کے عنوان کے تحت شروع کیا گیا ہے ۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سید کبیر شاہ، سماجی اداروں کے نمائندگان اور شائقین  نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔