انسانی حقوق کی عالمی کارکن ماریہ آیدہ الفانسو

79

گال سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی عالمی کارکن ماریہ آیدہ الفانسو نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی آرناب گوسوامی اور نریندر مودی کے درمیان وٹس ایپ پر ہونے والی خفیہ گفتگو کے منظر عام پر آنے سے یہ بات واضح ہو گئ ہے کہ 2019 میں ہونے والے پلوامہ دھماکوں کے پیچھے بھارتی حکومت تھی جس کی وجہ سے 40 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ اس خفیہ راز کے افشاں ہونے پر عالمی برادری، انسانی حقوق و امن کے کارکنوں اور پوری دنیا کو شدید حیرت و حیرانگی ہوئ ہے۔ ماریہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کا اپنے ہی فوجیوں پر دہشت گرد حملے کروانا اور بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ رچانا اس بات کا مداوا کرتا ہے کہ بھارتی حکومت جس کا وزیر اعظم نریندر مودی ہے نے اپنی ہی عوام کو گمراہ کرنے اور الیکشن جیتنے کے لیے یہ سب ڈھونگ رچایا۔

 ماریہ الفانسو نی عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت جس کا سربراہ مودی ہے کے جھوٹ، جبر اور پاکستان کے خلاف کھللا کھلم مہم جوئ کا سنجیدہ نوٹس لے جسکی تازہ ترین مثال ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹس اور صحافی ارناب سوامی کی وٹس ایپ پر آنے والی خفیہ گفتگو کا منظر عام پر آنا ہے۔