چنیوٹ، یکم جنوری ( اےپی پی): ا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے وژن کے مطابق چنیوٹ میں لوگوں کے مسائل سننے کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں پولیس افسران،میڈیا نمائندگان اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے، درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے فوری داد رسی یقینی بناکررپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔قانون کے برابر نفاز کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔کسی کے ساتھ ظلم ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی ایس پی بھوانہ،ڈی ایس پی لالیاں نے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل سنے۔











