وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلی سطح اجلاس

128

اسلام آباد، یکم جنوری ( اےپی پی): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ویڈیو لنک سے صوبائی چیف سیکریٹریز،  ایف سی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آئی جی صاحبان نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے اسمگلڈ تیل کی فروخت کی وجہ سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے سالانہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کے اس وقت ملک میں 2094 پیڑول پمپس اسمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کے اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں اضافہ ہوگا جو کے غریب عوام کی فلاح پر خرچ ہو سکے گا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی  کہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات لیے جائیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان، کامرس، پیٹرولیم، بحری امور اور داخلہ ڈیویژن کے سیکریٹری صاحبان، چیرمین ایف بی آر اور اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔