بورے والا پولیس  کی  نیو ایئر نائٹ پر کارروائی ،اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی،ملزم فرار

70

بورے والا، یکم  جنوری(اے پی پی ):ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایت پر خفیہ اطلاعات  پر  تھانہ ماڈل ٹاون پولیس اور تھانہ سٹی پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر مقامی اسلحہ ڈیلر کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مار کر وہاں چھپائے گئے جدید بھاری اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کر لی جبکہ اسلحہ ڈیلر موقع سے فرار ہوگیا۔

برآمد ہونے والے  اسلحہ میں نائن ایم ایم کلاشنکوف،پسٹل 30 بور،پمپ ایکشن،رپیٹر گن،سیون ایم ایم ،8ایم ایم پسٹل اور دیگر اقسام کے 72 جدید ہتھیار شامل ہیں، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں ۔