تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس ان ایکشن تین مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

72

اوکاڑہ،24جنوری( اےپی پی):  ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے سماج دشمن عناصر کے خلاف احکامات کی روشنی میں تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نےڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد سنگین وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا گرفتار ملزمان میں بابر، ساجد اور عدنان نامی ملزمان ہیں۔ مزید انکشافات اور ریکوری کی توقع ہے۔