اوکاڑہ،25جنوری(اےپی پی(: تھانہ راوی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
ملزمان کی شناخت اورنگزیب اور عابد کے نام سے ہوئی جو کہ چوری کے مقدمہ میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔