جبوتی کی پارلیمان اور پیپس کے مابین ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایم او یو پر دستخط

76

اسلام آباد،1جنوری  (اے پی پی):جبوتی کی پارلیمان اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز کے مابین ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایم او یو پر دستخطوں کی تقریب جمعہ کو یہاں منعقد ہوئی۔

پاکستان کے دورے پر آۓ جبوتی کے پارلیمانی وفد نے پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کا دورہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفد کا استقبال کیا اور پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے کام کے طریقہ کار، مقاصد اور کارکردگی کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔  چیئرمین سینیٹ نے جبوتی کے ارکان پارلیمان کیلئے تربیتی کور سز کی پیش کش بھی کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔