جلالپورپیروالا  :ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان کیپٹن عامر نیازی کی تھانہ سٹی جلالپورپیروالا میں کھلی کچہری عوام کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں شریک

74

 جلالپورپیروالا  ،25 جنوری (اے پی پی ):جلالپورپیروالا  ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان کی تھانہ سٹی جلالپورپیروالا میں کھلی کچہری عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیئے لوگوں کے اندر سے تھانہ کلچر کا خوف ختم کرنا ہے انشااللہ پولیس کو معاون و مددگار بنائیں کیپٹن عامر نیازی کا کھلی کچہری سے خطاب

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان کیپٹن عامر نیازی کی تھانہ سٹی جلالپورپیروالا میں کھلی کچہری عوام کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں شریک ہوئی اور اپنے مسائل بیان کیے اس موقع پر ڈی ایس پی  سرکل محمد ارشاد جوئیہ سمیت دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز ارشد محمود بھٹی و رانا صابر حسین بھی موجود تھے ایس ایس پی نے تمام سائلین کے مسائل اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے عوام سے خطاب کے دوران ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں بھی لوگ تھانہ کلچر سے ڈرتے ہیں میری کوشش ہے کہ پولیس کو عوام کی معاون و مددگار بنائیں آئی جی پنجاب و آرپی او و سی پی او ملتان کے احکامات کی روشنی میں عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کی تگ و دو جاری رکھیں گے انشااللہ تھانوں میں صرف میرٹ پر عمل ہوگا انہوں نے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی وہ عوام کےلیے دروازے کھلے رکھیں ۔