جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

115

جیکب آباد، 10 جنوری(اے پی پی ): ایس ایس پی محمد طارق نواز کے سخت احکامات برائے منشیات کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے سی آئی اے جیکب آباد پولیس  نے  ممل پھاٹک لنک روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر بھاری مقدار میں منشیات 40 کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے جبکہ بین الصوبائی چرس اسمگلر محمد کریم ولد محمد سلیم پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم منشیات ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان سے سندھ کی طرف سے اسمگل کر رہا تھا جس کو پکڑ لیا گیا۔

 ٹریکٹر ٹرالی کو پولیس حراست میں کر لیا گیا ہے، جس کی قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔