حسن ابدال ،18(اے پی پی ): انچارج پولیس سرچ پارک منکور اے ایس آئی محمد ارشد کی منشیات کے سمگلرز کے خلاف اہم کارروائی ،ہائی ایس کے خفیہ خانوں سے 13کلو 750 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی منشیات کے سمگلرز کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت ایس ایچ او تھانہ جنڈ مظہر الاسلام کی زیر نگرانی انچارج پولیس سرچ پارک منکور محمد ارشد اے ایس آئی ہمراہ ٹیم کے دوران چیکنگ کوہا ٹ خیبر پختونخواہ سے آنے والی ہائی ایس کے خفیہ خانوں سے 13 کلو 750 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان طارق حسین ولد عالم حسین ساکن ضلع اورکزئی ایجنسی اور سلطان خان ولد عبدالخنان ساکن کوہاٹ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نےاس بہترین کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ جنڈ اور انچارج سرچ پارک منکور معہ ٹیم کو شاباش دی ۔