سکھر،04جنوری (اے پی پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیداحمد شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، احتساب عدالت کے جج جسٹس فرید انور قاضی نے سماعت کی،سماعت میں خورشید احمدشاہ کے اثاثہ جات کے حوالے سے ایف بی آر کے نمائندوں کے بیان ریکارڈ کیئے ، عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔











