سکھر،21 جنوری (اے پی پی ): شہید پولیس اہلکار محمد صدیق ناریجو کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر خیرپور میں ادا کر دی گئی ہے ۔ پولیس اہلکار محمد صدیق ناریجو اکنامک زون کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں شہید ہوگیا تھا۔
شہید کو سلامی دی گئی اوران کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔
شہید کی نماز جنازہ میں رینجرز ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد عظیم ، ایس پی ہیڈ کوارٹر نوشیروان چانڈیو اور دیگر پولیس افسر اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











