رحیم یار خان؛ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ضلع میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس

75

رحیم یار خان،25 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ضلع میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلع میں کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے، کورونا سے تحفظ کے لئے عوام حکومتی حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ دفاتر و کاروباری مراکز پر ماسک کے بغیر سروسز فراہم نہ کی جائیں اور شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلع میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران 753جبکہ مجموعی1972کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وقت ضلع میں 178کورونا کے فعال کیسز موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یا رخان نے کہا کہ کورونا کے دوران عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز و سٹاف ہمارے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں زیر تکمیل بی ایس ایل لیب رواں ہفتے فنکشنل کر دی جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)لیب کو بلا تاخیر فنکشنل کرانے میں کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کورونا ویکسین کے حوالہ سے متعلقہ فورم پر رابطہ میں ہیں، کورونا ویکسین کو محفوظ رکھنے کے لئے ایس او پیز مکمل رکھی جائیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا سمیت دیگر نے  شرکت کی۔