وزیراعظم عمران خان کا کرونا وبا کے منفی اثرات اور غربت سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور

92

اسلام آباد، 25 جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کرونا وبا کے منفی اثرات اور غربت سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پیر کو اقوام متحدہ کی ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس کے چوتھے آن لائن سیشن سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگرچہ کورونا وائرس امیر اور غریب کے درمیان کوئی امتیاز نہیں کرتا ہے ۔ تاہم غریب ممالک اور معاشی طور پر پست عوام کو اس وبا سے زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  جس سے دنیا کی غریب آبادی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا اس وقت عوامی صحت اور معاشی بحرانوں کی زد میں ہے ، غربت کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ  ترقی یافتہ ممالک میں کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے تاہم غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں زیادہ وقت درکار ہے ۔