مری ،08جنوری (اے پی پی):ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں کو برف باری کے موسم میں بروقت ریسکیو سروس مہیا کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔برف باری کے دوران ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔برف باری کے دوران مری میں آنے والے سیاحوں کو بروقت ایمرجنسی سروس مہیا کرنے پر میڈیکل ٹیمز تشکیل۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے انچارج ایمرجنسی آفیسر مری سے گزشتہ برف باری کے دوران پیش آنے والی ایمرجنسیز کی تفصیلی رپوٹ پر بریفنگ لی،اور مزید امدادی کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات کیں۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے سیاحوں سے التماس کی ہے کے کسی بھی ایمرجنسی میں ریسکیو 1122 ہلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کاروائی کی جا سکے۔سیاح ریسکیو اہلکاروں اور مری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔











