سال 2020 میں چنیوٹ پولیس نے1864اشتہاریوں سمیت   12ہزار سے زائدملزمان کو گرفتار کیا

63

چنیوٹ، 04 جنوری (اے پی پی ):  سال 2020 میں چنیوٹ پولیس نے1864مجرمان اشتہاریوں،سنگین جرائم میں ملوث 21گینگزسمیت12ہزار سے زائدملزمان کو گرفتار کیااور بھاری مقدار میں مسروقہ رقم،طلائی زیورات،ناجائز اسلحہ،بھینسیں،گائے،موٹرسائیکلیں وغیرہ برآمدکرلیں۔

ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر نے میڈیا  کو  بتایا کہ چنیوٹ پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  سال  2020 میں  کل1864مجرمان اشتہاریوں و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا،369مجرمان اشتہاریوں کے نادرا کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کروائے گئے۔

سال 2020میں مختلف جرائم میں ملوث 11ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا ،جبکہ  چوری،ڈکیتی،رہزنی،نقب زنی کی وارداتوں میں جرائم پیشہ ملزمان کے قبضہ سے 4کروڑ سے زائد مال مسروقہ،نقدی،طلائی زیورات،مال مویشی،موٹرسائیکلیں وغیرہ برآمدکیں گئیں۔

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں مطلوب21بدنام زمانہ گینگز کے 85ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے1کروڑ سے زائد مال مسروقہ،نقدی،مویشی،طلائی زیورات،موبائل فونز،گھریلو سامان وغیرہ برآمد کیے گئے۔

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 265کلو گرام سے زائد چرس،64کلوگرام سے زائد ہیروئن،35کلوگرام افیون،13925لیٹر شراب،4508لیٹر لہن،63چالو بھٹیاں معہ سامان برآمد کرکے800سے زائد ملزمان ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 500سے زائدملزمان کو گرفتارکیاگیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 9کلاشنکوفیں،30رائفلیں،126بندوقیں،17رپیٹر،288پسٹل،5ریوالور،11کاربین برآمدکیے گئے۔

نیشنل ایکشن پلان کے قوانین حساس تنصیبات کی ناقص سیکیورٹی،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی،کرایہ داری ایکٹ وغیرہ کی خلاف ورزی پر400سے زائدملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ گیس ریفلنگ،آتش بازی،تیزرفتاری،اشتہاریوں کو پناہ دینے،ون ویلنگ،بجلی چوری،پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی،جعلی نمبرپلیٹس لگانے،دفعہ 144کی خلاف ورزی،پتنگ بازی،قماربازی،پانی چوری،کارسرکار میں مداخلت پر 1700سے زائدملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سال 2020میں ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں 3سو سے زائد سرچ آپریشنز کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 19ہزار سے زائد لوگوں کی چیکنگ کی گئی۔