سوشل سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے صوبے میں سوشل رجسٹری کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

89

گلگت بلتستان،28 جنوری ( اےپی پی): صوبائی پاپولیشن ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ سوشل سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے صوبے میں سوشل رجسٹری کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں پرائمری ہیلتھ کے نظام کو بہتر بناکے دوران زچگی ماں اور بچے کی زندگیوں کو لاحق خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔  وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کے بہتر سہولیات کیلئے ان شعبوں کو صوبائی رجسٹری سے منسلک کیا جائیگا،صوبے کے متوسط اور غریب طبقے کی مدد کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکریٹری سوشل ویلفیئر کو صوبائی سوشل رجسٹری کے قیام کیلئے درکار ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی کامیابی کیلئے حکومت گلگت بلتستان ضروری اقدامات کریگی لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے آپریشنل بجٹ میں اضافہ کیا جائیگا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے بھی اقدامات کیے جائینگے۔  انہوں نے کہا کہ کم عمری میں شادیوں کے روک تھام کیلئے علماء کرام کی مشاورت سے قانون سازی کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی ہے کہ فیملی پلاننگ کے حوالے سے جامع پلان تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے۔خاندانی منصوبہ بندی کیلئے درکار بجٹ میں اضافہ کیلئے محکمہ بہود آبادی اور محکمہ خزانہ باہمی مشاورت کے مراکز میں خاندانی منصوبہ بندی کی سروسزکی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سیکریٹری بہبود آبادی اور سیکریٹری صحت آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کریں۔