سیالکوٹ ،تھانہ کوٹلی لوہاراں کی پولیس  نے دوبین اضلاعی گینگ کے ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

85

سیالکوٹ۔26جنوری  (اے پی پی):سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی لوہاراں نے چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دوبین اضلاعی گینگ کے ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے لاکھوں کی نقدی زیورات واسلحہ برآمد کرلیا۔اس سلسلہ میں ایس پی سیالکوٹ محمد عمران نے دوران پریس کانفرنس بتایا کہ ان پیشہ وار ملزمان نے عرصہ چار سال سے ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں راہزنی،ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں کا سلسلہ شروع کررکھا تھا جو پولیس کے لیے ایک چیلنج بن چکا تھا اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر عباس احمد اور ایس ایچ او چوہدری تنویر گجر۔اے ایس آئی محمد شہباز ڈھڈی،نوید ارشد باجوہ نے جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 18مقدمات میں مطلوب محمد نوا ز،محمد شہاز،حماد وغیرہ اور 6 مقدمات میں مطلوب فراز وغیر ہ کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے نقدی زیوارت برآمد کرلیے ہیں اس موقع پر دوران ڈکیتی لوٹا گیا مال مسروقہ متاثرہ شہریوں کو واپس کیا گیا۔