صوابی؛پولیس لائن شاہ منصورمیں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

66

صوابی ،10جنوری(اے پی پی ):  ضلعی پولیس اور فاطمید فاونڈیشن کے تعاون سے پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس افسران و جوانوں نے خون کے عطیات دیئے۔اس موقع پر آفسران بالا نے پیغام دیا  کہ زندگی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے،خون کے عطیات دینا صدقہ جاریہ ہے جس سے کسی ضروت مند انسان کی قیمتی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر پولیس ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر افتخاراور فاطمید فاؤنڈیشن کے ممبران سمیت دیگر پولیس افسران و ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔