صوابی  پولیس کا مجرمان اشتہاری کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن ،165 مشتبہ افراد گرفتار

93

صوابی ،20 جنوری (اے پی پی ) : ڈی پی او صوابی  کی خصوصی ہدایت پر ضلع میں امن و امان کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس  کا   سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن  جاری ہے ۔سرچ آپریشن دیہہ مانیری بالا،مانیری پایاں،گڈ وڈ آباد،پیرتاب بانڈہ،شگئی و دیگر حساس بانڈہ جات  میں کیا گیا۔

سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس،آرآر ایف سکواڈ،بی ڈی ایس سکواڈ،ضلعی بھاری نفری پولیس نے بھی حصہ لیکر جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی۔سرچ آپریشن کے نتیجے میں 165سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کوکوائف کی تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ لیڈی کنسٹبلز کے ہمراہ  130گھروں کی چیکنگ کی گئی، اس کے علاوہ 10RBAکے ایکٹ میں خلاف ورزی کرنے والے کئی افراد گرفتارکر لئے گئے۔

کارروائیوں کے  دوران 15پستول بمع درجنوں کارتوس برآمد کئے  گئے ، آپریشن میں داخلی خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

76 افراد کو جرم  55/109 اور 45 افراد کو 107/151 دفعات کے تحت پر پابند ضمانت کردیا گیا ۔  افراد کو حراست میں لے کر تصدیق کرنے کے بعد کلئیر ہونے پر چھوڑے گئے۔