حسن ابدال ؛پولیس کی بروقت کارروائی ، بین الاضلاعی کار لفٹرگینگ کی دو خواتین گرفتار

61

حسن ابدال،20 جنوری (اے پی پی ):ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کی بروقت کارروائی ، بین الاضلاعی کار لفٹرگینگ کی دو خواتین گرفتار، مسروقہ کار  مالیتی 34 لاکھ روپے برآمد کر لی  گئی ۔

ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کو  نیو سٹی فیز IIعلاقہ تھانہ صدر حسن ابدال کے ایریا سے کار ٹیوٹا کرولا  GLI نمبر BRV/287ماڈل 2020چوری ہونے  کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد اور محمود احمد اے ایس آئی نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے  برہان انٹرچینج داخلہ پشاور ناکہ بندی کی جو اس دوران  ناکہ بندی پوائنٹ پر دو خواتین کار لفٹر ز کو مسروقہ کار سمیت گرفتار کر لیا۔

خواتین کار لفٹرز  کے نام ملائکہ عرف ملکہ دختر محمد ریاض اور مسماۃ ماوا بی بی زوجہ زاہد دختر محمد ریاض  سکنائے  کھلہ بٹ تحصیل ٹوپی ضلع صوابی خیبر پختونخواہ معلوم ہوئے ۔ڈی پی او اٹک سید خالدہمدانی نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور  کہا کہ  اٹک پولیس ایسے منظم کارلفٹر گینگز کے خلاف  اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔