صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز الحسن چوہان تھرپارکر کہ  حلقہ این اے 221 پر ضمنی انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے تھر پہنچ گئے

78

تھرپارکر،28 جنوری (اے پی پی ): اے پی پی۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز الحسن چوہان تھرپارکر کہ  حلقہ این اے 221 پر ضمنی انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے تھر پہنچ گئے۔  ضلع انتظامیا اور  الیکشن کمیشن کے افسران سمیت متعلقہ افسران سے اجلاس کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو،ایس ایس تھرپارکر سردار حسن نیازی،ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر محمد شاھ سمیت دیگر افسران نے  شرکت کی۔

اس موقعہ پر انہوں  نے کہا کہ صاف، شفاف اور پرامن انتخابات کروانا الیکشن کمیشن پاکستان کی زمنداری ہے، بنیادی طور پر پولنگ اسٹیشن پر بہتر ماحولياتی  فراہم کیا جائے تاکہ عوام اپنے ووٹ کا حق بہتر ماحول میں استعمال کر سکیں۔