ایبٹ آباد،22جنوری(اے پی پی): صوبائی مشیر اطلات کا مران بنگش نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئے ٹوئراسٹ سپاٹ ڈیلوپ کررہی ہے،دوماہ کے دوران سات لاکھ سے زائدسیاحوں نے گلیات کادورہ کیاہے وینٹرٹوئرازم کے فروغ سے پوری دنیا میں خیبرپختونخوا کامثبت امیج سامنے آیاہے،دوماہ کے دوران سات لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلیات کارُخ کیاسنوفیسٹول کے انعقادسے جہاں ٹوئرازم کوفروغ حاصل ہوگاوہیں روزگارگارکے نئے مواقع پیداہونگے صوبائی حکومت سیاحت کوپروموٹ کرنے کے لیے صوبہ بھرمیں نئے ٹوئراسٹ سپاٹ کوڈویلپ کررہی ہے جس سے صوبے میں سیاحت کومزید ترقی حاصل ہوگی خیبرپختونخوامیں سیاحت کے اتنے مواقع موجودہیں کہ یہ گیم چینجرثابت ہوگایہاں ٹوئرازم پرجوانوسمنٹ آئے گی وہ کے پی کے کونئی منزلیں اورنئی جہدیں مہیاکریگی وہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام تین روزہ سنوفیسٹول کی افتتاحی تقریب کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے،قبل ازیں صوبائی مشیراطلاعات نے سنوفیسٹول کاباقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر ڈائریکٹرجنرل گلیات ڈیلوپمنٹ اتھارٹی رضاعلی حبیب بھی اُنکے ہمراہ تھے جھنوں نے صوبائی مشیراطلاعات کوتین روزہ سنوفیسٹول کے انعقاداورکیے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی،صوبائی مشیراطلاعات نے مزیدکہاکہ تین روزہ سنوفیسٹول میں بیس ہزار سے زائدسیاح شرکت کریں گے، خیبرپختونخوامہمان نوازوں کی دھرتی ہے جسے اللہ تعالی نے قدرتی حسن سے نوازاہے اوریہ ہم پوری دنیاکودکھائیں گے،کے پی کے میں پہلے سے عوام میں سیاحت کارحجان ہے اوراسے مزیدبڑھانے کے لیے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کالارہی ہے،سیاحت کے فروغ کے ساتھ ہم نے جنگلات کاتحفظ بھی کرناہے جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،سیاحت کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے ویثرن پرمن وعن عمل ہورہاہے جس سے عام آدمی کوروزگارکے مواقع میسرآئیں گے،میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضاعلی حبیب نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں سے گلیات میں سیاحت کے فروغ کے لیے سنوفیسٹول کاانعقادکیاجارہاہے جس میں وینٹرٹوئرازم کوفروغ ملاہے اورہزاروں کی تعدادمیں ملک بھرسے ہرسال سیاح اس فیسٹول کاحصہ بنتے ہیں جس سے شدیدسردی اوربرف باری کے باوجودبھی مقامی افراداورتاجروں کوکاروبارکے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام تین روزہ سنوفیسٹول کاآغازہوگیا،ملک بھرسے ہزاروں کی تعدادمیں سیاحوں کی شرکت،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام نتھیاگلی میں تین روزہ سنوفیسٹول کاآغازہوگیا،صوبائی مشیراطلاعات کامران نے فیسٹول کاافتتاح کیااس موقع پرڈی جی گلیات ڈیلوپمنٹ اتھارٹی رضاعلی حبیب اورملک بھرسے آئے ہوئے ہزاروں کی تعدادمیں سیاح بھی موجودتھے ترجمان جی ڈی اے احسن حمیدکاکہناہے سنوفیسٹول تین روزتک جاری رہے گا جس میں آنے والے سیاحوں کوسہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں فیسٹول کے دوسرے روزہفتے کوسنوگیمز،میوزیکل کنسرٹ،کلچرل نائٹ جبکہ تیسرے روزہائیکنگ،ٹریکنگ اورسنوگیمزکے اختتامی مقابلے منقعدہونگے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرلیبراینڈکلچرشوکت یوسفزئی ہونگے۔











