وزیراعظم عمران خان سے صوابی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ  کی ملاقات

97

اسلام آباد،22جنوری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوامی نمائندوں کو اپنے حلقہ کے لوگوں کی فلاح کیلئے قانون ساز اسمبلیوں میں آواز اٹھا کر مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر لیاقت ترکئی، ایم این اے عثمان خان ترکئی، صوبائی وزیر شہرام ترکئی، ایم پی اے محمد علی ترکئی اور معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوابی میں جاری میگا پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ شرکاء نے وزیرِ اعظم کو حلقے کے مسائل اور ان کے حل کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوامی نمائندوں کو اپنے حلقے کے لوگوں کی فلاح کیلئے قانون ساز اسمبلیوں میں آواز اٹھا کر مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔