ضلع مہمند میں مسافر کوچ سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری، ایک عورت جانبحق 15افراد زخمی

105

پشاور، 5جنوری(اے پی پی): ضلع مہمند کے پہاڑی علاقہ کڑپہ میں روڈ حاثے کے باعث ایک مسافر کوچ  سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری، جس سے ایک عورت جانبحق اور 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ باجوڑ سے پشاور کی طرف جا رہی تھی لیکن تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 مہمند کی  پانچ ایمبولینسز، ریسکیو وہیکل اور میڈیکل ٹیمز جائے حادثہ روانہ کردی گئیں۔ ریسکیو  1122کے  اہلکاروں نے شدید زخمی ہونے والے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔