یوم حق خوداردادیت کشمیر، پنجاب آرٹس کونسل مری میں کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر مبنی تصاویری نمائش کا اہتمام

101

مری ،05 جنوری(اے پی پی ):ملک بھر کی طرح مری میں بھی برف باری کے شدید موسم کے باوجود مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر پنجاب آرٹس کونسل مری کی آرٹ گیلری میں کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر مبنی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، نمائش میں شہریوں وکشمیریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر ممتاز کشمیری رہنما محی الدین پرے اور دیگر راہنماؤں نے اظہار خیال ہوئے باور کرایا کہ  کشمیری  نہتےاور مظلوم عوام پر مسلسل کئی دہائیوں سے جاری مظالم کا خاتمہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی فراہمی ہی سے ممکن ہے جس کا اظہار اقوام متحدہ نے بھی5 جنوری 1949 میں اپنی قرارداد میں کیا ہے اور جس پر تاحال عمل درآمد  نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ  اقوام عالم سے اپیل ہے کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق فراہم کیا جائے ، کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد آزادی  کے لئے لازوال قربانیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جرأت و بہادری کو بھی سلام پیش کیا۔