عارف والا ،07 جنوری (اے پی پی ): شہر اور گردونواح میں دھند کا راج برقرار ،حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی ہے۔ دھند کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
بیلی دلاور، کالے پٹھان، محمدنگر ،جیونشاہ ،مرلے بلاڑہ ارجنکا ، ،دلو والہ، رنگشاہ سمیت گردونواح دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ دھند کے باعث ملازم پیشہ افراد اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق دوران سفر ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔