عارفوالا،12 جنوری (اے پی پی ):شہر اور گردونواح میں دھند کا راج برقرار ہے ۔جس کے باعث حدِ نگاہ 40 میٹر سے کم رہ گئی ۔شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا گیا ہے ۔
محمدنگر، رنگشاہ،دلووالہ، بیلی دلاور، جمن شاہ،دولت آباد سمیت مضافاتی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
شدید دھند کی وجہ سے ملازم پیشہ افراد اور دوسرے شہروں میں جانے والے مسافروں کو اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات گاڑیوں میں دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب کرئے۔











