عارف والا،04 جنوری (اے پی پی ): شہر اور مضافات میں دھند کا راج برقرار، حدِ نگاہ 35 میٹر سے کم رہ گئی جبکہ دھند کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
احمدیار ،ماڑی ہزارہ ، محمدنگر ،جمن شاہ، قبولہ ،شہر جیلانی ، دولت آباد ،دلو والہ، بلاڑہ لکھوکا سمیت گردونواح دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں جبکہ دھند کے باعث ملازم پیشہ افراد اور مسافروں کو اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
پٹرولنگ پولیس کے مطابق دوران سفر ڈرائیور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔











