عوامی توقعات پر پورا اترنے جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والے افسران و اہلکار محکمے کے سر کا تاج ہیں جنکی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی :کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان

73

ملتان، 29 جنوری(اے پی پی )؛ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے گزشتہ روز  پولیس خدمت مرکز اور ون فائیو سنٹر قلعہ کہنہ  کا دورہ کیا اس موقع پر  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے ون فائیو سنٹر اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور آپریشنل معاملات پر تفصیلی بریفننگ لی۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کی ون فائیو سنٹر آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے بھرپور  سلامی پیش کی جبکہ سی پی او  محبوب رشید میاں ، ایس ایس پی آپریشن ذیشان حیدر اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامر خان نیازی نے انکااستقبال کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملتان ڈویژن کے پولیس افسران میں سی سی ون  سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے انعامات تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والے افسران و اہلکار محکمے کے سر کا تاج ہیں جنکی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔جرائم کے خاتمے کیلئے سول سوسائٹی اس وقت ہی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی جب انکو فورس پر میرٹ کے کام کرنے کا  اعتماد ہوگا۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب فورس کی حوصلہ افزائی اور مورال بلند کرنے کیلئے بہترین کارکردگی پر انعامات دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ ایک مقابلے کی فضاء قائم ہو اور جرائم کے خلاف جنگ میں بہتر نتائج سامنے آسکیں۔عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افسران و اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا امید ہے کہ انعامات حاصل کرنے والے پولیس آفیسرز مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔قبل ازیں خدمت سنٹر اور ون فائیو سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے کہا کہ ون فائیو سنٹر ایمرجنسی صورتحال میں پولیس کے فوری ریسپانس میں بھرپور مدد فراہم کررہا ہے گزشتہ برس سنگین مقدمات کو ٹریس کرنے میں ون فائیو سنٹر نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ حساس مقامات اور ہوٹلز سمیت اہم تنصیبات کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سکریننگ کی جارہی ہے تاکہ کوئی قانون شکن پولیس کی آنکھ سے بچ نہ سکے۔اس موقع پر سی پی او ملتان محبوب رشید میاں نے  ون فائیو اور خدمت مرکز کی کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس ون فائیو کی مدد سے 31 گاڑیاں اور سینکڑوں موبائلز سمیت متعدد اشتہاری ٹریس کئے گئے۔سی پی او نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کے ایک سال میں 35 ہزار سے زائد شہریوں کو خدمات فراہم کیں جس میں ون فائیو کے عملے کی بھرپور محنت شامل ہے۔قبل ازیں تقریب میں انچارج انوسٹی گیشن سیل انسپکٹر طاہر اعجاز اور انچارج ون فائیو سنٹر قراہ العین نے بھی خطاب کیا اور بریفننگ دی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب سے انعامات حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او بستی ملوک انسپکٹر محمد اکرم،ایس ایچ او صدر بورے والا نیک محمد،ایس ایچ او صدر میاں چنوں انسپکٹر عادل کچھی،ایس ایچ او صدر کہروڑپکا غلام صابر قریشی سمیت سب انسپکٹر طاہر مسعود،محمد لطیف،محمد اسلم بھٹی،محمد عمران ،ایس ایچ او صدر شجاعباد لیاقت علی،ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن وہاڑی پرویز اختر،ایس ایچ او صدر خانیوال ذوالفقار علی،ایس ایچ او صدر دنیا پور غلام صابر قریشی اور ساجد حسین، جاوید اقبال،غلام۔مصطفی اور صفدر حسین شامل تھے.واضح رہے کہ مزکورہ بالا افسران و اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہمات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔