لاہور،05جنوری (اے پی پی):الحمرا میں یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر پروگرام “کشمیر شہ رگ”کا انعقاد کیا گیا ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائےو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے زبردست الفاظ میں کشمیری عوام کو سلام پیش کیا ۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کسی صورت قبول نہیں، الحمرا بھرپور پروگرامز کا انعقاد کرکے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہاہے ۔پروگرام میں آویزاں مصوری کے فن پارے دنیا کی توجہ کشمیریوں کی حق خودارایت کی جانب مبذول کروا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5جنوری کا دن ہمیں کشمیریوں کی حق خودارایت کے حصول کے لئے بے مثال عزم و حوصلے کی یاد دلاتا ہےالحمرا کشمیری ثقافت کو اجاگر کر رہا ہے۔
ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے انکے ساتھ کھڑی ہے۔
پروگرام میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے اساتذہ و نوجوان آرٹسٹوں نے کشمیری موسیقی کی دھنیں پیش کیں۔











